پیمرا شکایات کونسل کی سما ٹی وی کو تین لاکھ روپے جرمانے کی سفارش، وکیل کی طبیعت خراب ہونے پر بول ٹی وی کو دفاع کا ایک اور موقع مل گیا

پیمرا شکایات کونسل کی سما ٹی وی کو تین لاکھ روپے جرمانے کی سفارش، وکیل کی ...
پیمرا شکایات کونسل کی سما ٹی وی کو تین لاکھ روپے جرمانے کی سفارش، وکیل کی طبیعت خراب ہونے پر بول ٹی وی کو دفاع کا ایک اور موقع مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایات کونسل نے الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی پاداش میں نجی ٹی وی سماءپر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کردی جبکہ بول ٹی وی کو دفاع کا ایک اور موقع دے دیا گیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سماءٹی وی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر پیمرا کو شکایت درج کرائی تھی ۔ جس کے بعد سما ٹی وی کے بیورو چیف اسلام آباد خالد عظیم شکایات کونسل میں الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے جس پر پیمرا شکایات کونسل نے ٹی وی انتظامیہ کو تین لاکھ روپے جرمانے اور نمایاں طور پر معذرت جاری کرنے کا حکم دینے کی سفارش کی ۔
علاوہ ازیں شکایات کونسل کے 42 ویں اجلاس میں بول ٹی وی کے اینکرز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف مولانا فضل الرحمان اور اسحاق ڈار کی شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بول ٹی وی کے وکیل نے ایک گھنٹہ دلائل دیے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر پیمرا نے بول ٹی وی کو دفاع کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔