روانگی سے قبل صفائی کرنے والے شخص کو جہاز کی ’ناک‘ میں کروڑوں روپے کی ایسی چیز مل گئی کہ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی

روانگی سے قبل صفائی کرنے والے شخص کو جہاز کی ’ناک‘ میں کروڑوں روپے کی ایسی ...
روانگی سے قبل صفائی کرنے والے شخص کو جہاز کی ’ناک‘ میں کروڑوں روپے کی ایسی چیز مل گئی کہ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) منشیات کی سمگلنگ کا مکروہ دھندا کرنے والے دنیا بھر کی سکیورٹی ایجنسیوں کوجل دے کر منشیات ایک ملک سے دوسرے میں پہنچانے کے شیطانی فن میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کی طرح طرح کی مکاریوں کے انکشافات سامنے آ چکے ہیں لیکن یہ انکشاف پہلی بار ہوا ہے کہ طیارے کی ’ناک‘ میں بھی منشیات چھپائی جا سکتی ہے۔

ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق امریکا میں اوکلا ہوما کے تلسا ائیرپورٹ پر ائیرلائن کا سٹاف ٹیک آف سے قبل طیارے کا معائنہ اور صفائی کررہا تھا کہ کاک پٹ کے عین سامنے والے نوکدار حصے کے اندر کوکین کی بھاری مقدار مل گئی۔ تلسا پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ منشیات امریکن ائیرلائنز کے ایک بوئنگ 757 طیارے سے برآمد ہوئی۔ یہ طیارہ کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا سے آیا تھا اور تلسا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے سے قبل میامی میں بھی رک چکا تھا۔

دوران پرواز مسافر نے جہاز کے ٹوائلٹ میں ایسی حرکت کر ڈالی کہ ہر مسافر کے پیروں تلے زمین نکال دی اور پھر۔۔۔

کوکین برآمد کرنے والے اہلکار نے بتایا کہ اسے ٹکیوں کی شکل میں پیک کیا گیا تھا اور اس کے اوپر گریس کا لیپ کیا گیا تھا تا کہ کسی تک اس کی بو نہ پہنچ سکے۔ برآمد ہونے والی کوکین کی مارکیٹ میں قیمت 5 لاکھ ڈالر (تقریباً پانچ کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد بتائی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس