روزنامہ پاکستان کی کاوش رنگ لے آئی،نو عمر بچہ دنیا بھر میں مشہور،بین الاقوامی نشریاتی ادارے احمد خان سے ملنے پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی کاوش رنگ لے آئی،نو عمر بچہ دنیا بھر میں مشہور،بین ...
روزنامہ پاکستان کی کاوش رنگ لے آئی،نو عمر بچہ دنیا بھر میں مشہور،بین الاقوامی نشریاتی ادارے احمد خان سے ملنے پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )روزنامہ پاکستان ہمیشہ اپنے قائین تک نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں سرفہرست رہاہے جبکہ اس بار بھی روزنامہ پاکستان کی جانب سے خبر دینے پر پوری دنیا اس انوکھے بچے کی دیوانی ہو گئی ہے جو کہ اپنی آنکھیں باہر نکال لیتاہے۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان نے 28جنوری کو احمد خان نامی بچے کی خبر شائع کی جبکہ فیس بک پیج پر اس کے ساتھ خصوصی انٹرویو کی ویڈیو بھی جاری کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،جس کے بعد نو عمر احمد خان اب پور ی دنیا میں مشہور ہو گیاہے ،اب بین الاقوامی نشریاتی ادارے اس بچے کے انٹرویو لینے اور ڈاکومنٹری بنانے کیلئے اس سے رابطہ کر رہے ہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارہ اور الجزیرہ نے احمد خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس سے رابطہ کر لیاہے جبکہ دیگر بین الاقوامی میڈیا گروپس نے بھی احمد خان کی خبر شائع کی ہے جن میں ایک ڈیلی میل بھی شامل ہے ۔

مزیدپڑھیں:وہ ہیر ڈریسر جو کہ بالوں میں آگ لگا کر انہیں سٹریٹ کرتاہے ،روزنامہ پاکستان ایک اور منفرد ٹیلنٹ رکھنے والا نوجوان سامنے لے آ یا

واضح رہے کہ احمد خان نامی نویں جماعت کا طالبعلم ہے اور لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون کا رہائشی ہے۔احمد خان نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ایک دن گھر میں شیشے کے سامنے کھڑا ہو کر بال بنا رہاتھا کہ اس کی آنکھیں اچانک سے باہر آ گئیں اور وہ بہت گھبرا گیا تھا۔احمد خان کا کہناہے اس کے گھروالوں نے فوری ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور ڈاکٹر نے یقین دہانی کروائی کہ یہ بالکل ٹھیک ہے بچے کو کوئی بیماری نہیں ہے۔

اس کا کہناتھا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ایک لڑکی نے ایسا ہی ٹیلینٹ دکھایا تھاجس کے باعث اس کانام درج کر لیا گیا۔احمد خان نے کہا کہ اگر اسے بھی سپورٹ کیا جائے تو وہ بھی ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا کر پاکستان کا نام روش کرنے گا۔دنیا کی توجہ احمد خان کی طرف بڑھ گئی ہے اور ممکنہ طورپر وہ اب پاکستان کا نام دنیامیں روشن کر سکے گا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /اہم خبریں