بلوچستان واپڈا کا ڈیڑھ سو ارب کامقروض،میٹر کاٹنے پر لوگ ڈائریکٹ کنڈیاں لگاتے ہیں:خواجہ آصف

بلوچستان واپڈا کا ڈیڑھ سو ارب کامقروض،میٹر کاٹنے پر لوگ ڈائریکٹ کنڈیاں ...
 بلوچستان واپڈا کا ڈیڑھ سو ارب کامقروض،میٹر کاٹنے پر لوگ ڈائریکٹ کنڈیاں لگاتے ہیں:خواجہ آصف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر پا نی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان نے اس وقت واپڈا کے ڈیڑھ سو ارب روپے ادا کرنے ہیں لیکن اگر ہم میٹر کاٹ کر لاتے ہیں تو عوام ڈائریکٹ کنڈیا ں لگا لیتے ہیں۔

گجرات فسادات ،بھارتی سپریم کورٹ نے 14سال سے عمر قید کی سزاکاٹنے والے4مسلمان نوجوانوں کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بجلی کا کچھ سسٹم اپ گریڈ کر دیا ہے کچھ کر رہے ہیںلیکن وہاں کے عوام کو چاہیے کہ اپنے بقایات اد ا کر دیں ہم ان کا بوجھ باقی پاکستانیوں پر نہیں ڈالنا چاہتے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اسی وجہ سے 200 سے زائد فیڈر پر لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے لیکن وہ لوگ بل ادا کرنے کی بجائے ہمارے دفاتر پر حملے کرتے ہیں اور گولیاں چلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ نادہندہ لوگوں کی وجہ سے باقاعدگی سے بل کی ادائیگی کرنے والوں کو بھی لوڈ شیدنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بجلی بند کرنا ہماری مجبوری ہے واپڈا بھی ایک کاروباری ادارہ ہے جو آپ کو پیسے ادا کرنے پر بجلی فراہم کرتا ہے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو اسے خود کو نقصان ہے ۔ہم انشاءاللہ باقاعدگی سے ادائیگیاں کرنے والوں کو سو فیصد بجلی مہیا کریں گے۔

فوجی عدالتوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں فوجی عدالتوں کی توسیع کا حامی ہوں ،ان عدالتوں میں توسیع کی جانی چاہیے کیونکہ انہی کی وجہ سے دہشتگردی میں واضح کمی ہوئی ہے۔پاکستان جس طریقے سے دہشتگردی کا شکا ر رہا تاریخ میں ایسی مثال کہیں نہیں ملتی لیکن کافی جدو جہد کے بعد ملکی حالات میں بہتری آئی ہے۔خواجہ آصف کا پانامہ کیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے ،دنیا میں بہت بڑے بڑے سیاستدانوں کیساتھ مسائل پیش آئے لیکن اس طرح کسی کا بھی احتساب نہیں ہوا جس طرح پاکستان میں کیا جارہاہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں