ہائی کورٹ نے سابق جسٹس کوپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ہٹادیا

ہائی کورٹ نے سابق جسٹس کوپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ...
ہائی کورٹ نے سابق جسٹس کوپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ہٹادیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر جسٹس ریٹائرڈ اسد منیر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے ، عدالت نے جسٹس ریٹائرڈ اسد منیر کو اپنے دور میں ہونے والے اخراجات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، جسٹس ر اسد منیر کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کے خلاف پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، فاضل بنچ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ سنا دیا گیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جسٹس ریٹائرڈ اسد منیر فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر فٹ بال فیڈریشن کا چارج چھوڑیں اور فیڈریشن کے تمام امور پی ایف ایف کے عہدیداروں کے حوالے کئے جائیں۔

عدالت نے جسٹس ریٹائرڈ اسد منیر کو اپنے دور کے اخراجات کی رپورٹ بھی عدالت میں داخل کرانے کا حکم دیاہے، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے رٹ درخواست میں فیصلہ کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ اسد منیر کو فٹ بال فیڈریشن کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا تاہم دو رکنی بنچ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ جس رٹ درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا حکم دیا گیا، وہ رٹ درخواست ہی ناقابل سماعت تھی، دو رکنی بنچ نے فیصلے میں کہا ہے کہ فٹ بال فیڈریشن ایک پرائیوٹ باڈی ہے جس کے خلاف رٹ درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔

مزید : لاہور