پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ماہ کی بجائے 15 دن بعد تبدیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ماہ کی بجائے 15 دن بعد تبدیل کرنے کا اقدام لاہور ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ماہ کی بجائے 15 دن بعد تبدیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ماہ کی بجائے 15 دن بعد تبدیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔مقامی شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت تبدیل کر دی ہے اور اب نئے طریقہ کار کے مطابق ایک ماہ کی بجائے ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کی جا رہی ہیں،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے ََََ اوراب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا طریقہ کار بدل دیا گیا ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں لیکن حکومت نے اس میں کمی کرنے کے بجائے اس اضافہ کر رہی ہے ، درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15دنوں کے لئے کرنے کے اقدام کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کے لئے مدت بدلنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

مزید : لاہور