کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر ملکی پانی اور توانائی کا ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناگزیر ہے، درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کرکے اسے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرایا جائے، درخواست میں وزیر اعلی سندھ کی کالا باغ ڈیم سے متعلق تقریر شر انگیز کا نوٹس بھی لینے کی استدعا کی گئی ہے۔