عدالت نے بیت المال کے فوڈ سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے بیت المال کے فوڈ سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کے ...
عدالت نے بیت المال کے فوڈ سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیت المال کے فوڈ سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں لاکھوں روپے کے گھپلوں میں ملوث سابق پوسٹ ماسٹرکوجیل بھجوا تے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 9فروری کو پیش کرنے کادے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے نے قرطبہ چوک پوسٹ آفس کے سابق پوسٹ ماسٹر عزیز احمد کو پیش کیا ، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سال دو ہزار سات میں پاکستان بیت المال کی فوڈ سپورٹ سکیم میں بیواوں، نادار اور مستحق افراد کے لئے جاری کئے گئے فنڈز میں 348جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے 10لاکھ 44ہزار روپے خورد برد کر لئے، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم سے رقم کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور ملزم نے اپنے مزید 7ایجنٹوں کی نشاندہی بھی کی ہے لہٰذا ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں اور ملزم کو جیل بھجوا دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکار ڈدیکھنے کے بعد بیت المال کے فوڈ سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں لاکھوں روپے کے گھپلوں میں ملوث سابق پوسٹ ماسٹر کو جیل بھجوا دیا ، عدالت نے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان آئندہ سماعت پرپیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

لاہور -