بھارت کی ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک با رپھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،پاک فوج کی بھر پورجوابی کارروائی پر دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر خنجر سیکٹر پر اچانک بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی ،پاکستان کی جانب سے فائر نگ کا موثر جواب دیا گیاجس سے فائرنگ کاسلسلہ تھم گیا ۔