موٹروے ایم نائن کاافتتاح ، وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

موٹروے ایم نائن کاافتتاح ، وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے
موٹروے ایم نائن کاافتتاح ، وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نوازشریف کل(جمعہ کو)ایک روزہ دورے پرکراچی جائیں گے ،جہاں وہ موٹروے ایم نائن کاافتتاح اورسابق گورنرسندھ سعیدالزمان صدیقی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے ، وزیراعظم گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج کراچی کاایک روزہ دورہ کریں گے ،وزیراعظم جمعہ کی صبح 10بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچیں گے ،جہاں پرگورنرسندھ محمدزبیراوروزیراعلیٰ سندھ سیرمرادعلی شاہ وزیراعظم کااستقبال کریں گے ۔وزیراعظم ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے دنیہ کوٹ جائیں گے جہاں پروہ موٹروے ایم نائن کاافتتاح کرٰیں گے ،جس کے بعدوزیراعظم سابق گورنرسندھ سعیدالزمان صدیقی کے گھرجائیں گے اوران کی وفات پران کے اہل خانہ سے تعزیت اورمرحوم کی مغفرت کیلئے دعاکرٰیں گے ۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم گورنراوروزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -