وزیرداخلہ چوہدری نثار کا موبائل اپ ٹیکسی سروس پرپابندی کی خبرپرنوٹس ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آباد میں موبائل اپ ٹیکسی سروس (کریم اور ابر سروس)پرپابندی کی خبرپرنوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرسے رپورٹ طلب کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آج مختلف ٹی وی چینلز پر اسلام آبادمیں موبائل اپ ٹیکسی سروس (ابر اور کریم )پرپابندی اور گاڑیوں پکڑ دھکڑ کی خبریں چلنے کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرسے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیرداخلہ کاکہناہے کہ عوام کوسستی اورمعیاری سواری کوسہولت سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔