نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا :اجمل جامی

نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا :اجمل جامی
نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا :اجمل جامی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کے پروگرام ’نقطہ نظر‘کے اینکر پرسن اجمل جامی نے انکشاف کیاہے کہ نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اجمل جامی نے پروگرام میں گفتگو کرتے بتایا کہ زاہد حامد کی سربراہی میں احتساب قوانین کے حوالے سے کام کرنے والی کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کر لیاہے کہ نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن لایا جائے ۔اجمل جامی کا کہناتھاکہ نیب کے کیسز کی تفتیش کیلئے اکاﺅنٹیبلیٹی انوسٹی گیشن ایجنسی سامنے آئے گی جبکہ اسے ڈسٹرکٹ اور سیشن جج انٹر ٹین کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تاہم یہ سامنے نہیں آ سکا کہ اس قانون کو کب لاگو کیا جائے گا ۔اس موقع پر سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب سے تو ساری سیاسی جماعتیں ہی جان چھڑوانا چاہتی ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں