اتفاق فاؤنڈری چھیننے اورتشددکرکے بیان حلفی لینے والوں کااحتساب کب ہوگا:سینیٹر پرویز رشید

اتفاق فاؤنڈری چھیننے اورتشددکرکے بیان حلفی لینے والوں کااحتساب کب ...
اتفاق فاؤنڈری چھیننے اورتشددکرکے بیان حلفی لینے والوں کااحتساب کب ہوگا:سینیٹر پرویز رشید

  

لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ اتفاق فاؤنڈری نے پاکستان میں انجینئرنگ کی صنعت کوجنم دیا،ملک کے منتخب نمائندوں کااحتساب ہورہاہے مگراتفاق فاؤنڈری کوچھیننے اورتشددکرکے بیان حلفی لینے والوں کااحتساب کب ہوگا؟۔

لاہورمیں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹرپرویزرشیدنے کہاکہ جن لوگوں کوسنتے زندگی گزرگئی ان کے بارے میں پڑھ کراچھالگا،جن کے فن کاذکراس کتاب میں ہے وہ سرحدکے دونوں طرف موجودہیں ، ملک میں جس شہرکی شناخت فنکاراورفن پارے تھے ان کی آوازوں کوخاموش کیاگیا، شہریوں سے قلم ،بانسری چھین لی گئی اوران کی جگہ ہاتھوں میں بندوق تھمادی گئی ۔پرویزرشیدنے کہاکہ ایک عرصہ گزرگیاہے اب حساب کتاب پوچھاجارہاہے اس بات کاکوئی جواب نہیں دے رہاکہ اتفاق فاؤنڈری کوکیوں مالکان سے چھین کرنیشنلائزکیاگیا؟ کوئی نہیں پوچھتاجنہوں نے تشددکرکے اسحاق ڈارسے بیان حلفی حاصل کیااوران کوسزاکب ہوگی ؟۔انہوں نے کہا کہ اتفاق فاؤنڈری نے پاکستان میں انجینئرنگ کی صنعت کوجنم دیااورلوگوں کواتفاق فاؤنڈری کی وجہ سے روزگارکے مواقع حاصل ہوئے ، ملک میں کیاصرف ان لوگوں کاہی احتساب ہوگاجن کوعوام منتخب کرتے ہیں۔

مزید : قومی