رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 4ملزمان گرفتار

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق شہر قائد کے علاقوں لانڈھی ، اورنگی ٹاون اور بلدیہ میں رینجرز کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 4ملزمان کو دھر لیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتا ر ملزمان میں سے 2 کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ اور ایک کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے ۔رینجرز حکام نے زیر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔