ملک میں کام کرنے والے چینی مزدوروں نے پاکستان کے لئے ایسی قربانی دے ڈالی جو کوئی پاکستانی بھی نہ دے سکے، نئی تاریخ رقم کردی

ملک میں کام کرنے والے چینی مزدوروں نے پاکستان کے لئے ایسی قربانی دے ڈالی جو ...
ملک میں کام کرنے والے چینی مزدوروں نے پاکستان کے لئے ایسی قربانی دے ڈالی جو کوئی پاکستانی بھی نہ دے سکے، نئی تاریخ رقم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں قراقرم ہائی وے پر کام کرنے والے سینکڑوں چینی شہریوں نے نئے  سال کی تقریبات اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے کی بجائے یہ چھٹیاں اپنے فرض پر قربان کردیں اور پاکستان میں ہی قیام کیا تاکہ یہ پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق قراقرم ہائی وے واحد زمینی راستہ ہے جو پاکستان اور چین کو آپس میں جوڑتا ہے ، سی پیک کے تحت اس سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ پراجیکٹ کے پہلے فیز میں سڑک کے شمالی حصے کو 2013 میں اپ گریڈ کرلیا گیا تھا تاہم اس منصوبے کا دوسرا حصہ ستمبر 2016 میں شروع ہوا تھا جس میں نئی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں حویلیاں اور ٹھا کوٹ تک ہائی وے بھی بنائی جا رہی ہے۔

جیو سے مقدمہ ہارنے کے بعد اے آروائے کے 6 چینلز کی برطانیہ میں نشریات معطل
چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے عہدیدار جن کوان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 42 مہینے کا وقت ہے جس دوران ہم نے اس منصوبے پر105 پل اور 67 سرنگیں بنانی ہیں۔ بعض سرنگیں 1700 میٹر طویل ہیں لیکن پورے دن میں صرف آدھا میٹر ہی کھدائی ہو پاتی ہے۔پراجیکٹ پر لگ بھگ 900 چینی باشندے کام کر رہے ہیں لیکن نئے چینی سال کے موقع پر ان میں سے کوئی بھی اپنے ملک واپس نہیں گیااور پراجیکٹ پر ہی کام کرتے رہے تاکہ مقررہ مدت میں یہ پراجیکٹ مکمل کیا جاسکے۔

روزنامہ پاکستان کی کاوش رنگ لے آئی،نو عمر بچہ دنیا بھر میں مشہور،بین الاقوامی نشریاتی ادارے احمد خان سے ملنے پہنچ گئے
انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے غیر ممالک میں کام کر رہے ہیں اور اس دوران متعدد بار انہیں نئے چینی سال کی تقریبات میں شریک ہونے کا موقع نہیں ملا جس پر ان کا دل بہت اداس ہوتا ہے لیکن ان کے گھر والے ان کے فرائض کے باعث ان پر چھٹیوں کیلئے دباﺅ نہیں ڈالتے۔

مزید :

اسلام آباد -