امریکی دباؤ پر مذہبی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن نیک شگون نہیں ، بلوچ قوم پرست جماعتوں کیطرف سے مردم شماری کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے:مولانا عبدالوسع

امریکی دباؤ پر مذہبی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن نیک شگون نہیں ، بلوچ قوم پرست ...
امریکی دباؤ پر مذہبی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن نیک شگون نہیں ، بلوچ قوم پرست جماعتوں کیطرف سے مردم شماری کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے:مولانا عبدالوسع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ قانون میں ترمیم ناقابل برداشت ہے اور اس کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا ، امریکہ کے دباؤ پر مذہبی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن نیک شگون نہیں ہے ، مردم شماری کی مخالفت کرنے والے صوبے اور عوام کوپسماندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

 ’’آن لائن‘‘ نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک بارپھر ناموس رسالت ﷺ قانون میں ترمیم کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، جمعیت علماء اسلام ناموس رسالت ﷺ قانون پر ترامیم کیخلاف ہرحد تک جائے گی ، نومنتخب امریکی  صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد مسلم دنیا کیخلاف ایک منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ پر ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے جو کہ نیک شگون نہیں اور یہ ملک میں مسائل پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، جمعیت علماء اسلام ان تمام حالات کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور مقابلہ اور احتجاج کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی مردم شماری کی جمعیت علماء اسلام مکمل حمایت کررہی ہے،  مردم شماری سے صوبہ کے ساحل ووسائل میں اضافہ اور عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے ، جوجماعتیں مردم شماری کی مخالفت کررہی ہیں وہ عوام کے دوست نہیں بلکہ دشمن تصور کئے جارہے ہیں،  1998ء میں پشتون قوم پرستوں نے مردم شماری کی مخالفت کرکے صوبہ کو تباہی سے   دوچار کیا اور اب بلوچ قوم پرست جماعتوں کی جانب سے مردم شماری کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے،  مردم شماری کے حوالے سے جس کے بھی تحفظات ہیں ان   کو دور کیا جائے،  مگر مردم شماری کو کسی بھی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

کوئٹہ -