جہانگیر آباد کراچی سے 3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ اور وردیاں برآمد

جہانگیر آباد کراچی سے 3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ اور وردیاں برآمد
جہانگیر آباد کراچی سے 3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ اور وردیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے جہانگیر آباد سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور وردیاں برآمد کر لی ہیں۔

پنجاب حکومت نے جیلوں میں تعلیم یافتہ قیدیوں کو ’’استاد‘‘ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے جہانگیر آباد میں تھانہ رضویہ پولیس معمول کے گشت پر مامور تھی اسی دوران انہوںنے دیکھا کہ وردی میں ملبوس پولیس اہلکار شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں،شک گزرنے پر پولیس نے انہیں گھیر کر حراست میں لےنے کے بعد تحقیقات کی تو پتہ چلاکہ تینوں افراد جعلی پولیس والے ہیں جو سادہ لوح شہریوں کو ڈرا کر انہیں قیمتی اشیا سے محروم کر رہے ہیں۔پولیس نے ملزمان کی تلاشی لی تو ان کے قبضے سے اسلحہ ، پولیس کی وردیاں اور جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں بر آمد ہوئیں ۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے میں منتقل کر دیا ہے

مزید :

کراچی -