نیوٹیک کے زیرِاہتمام کروائے جانے والے کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں کوباعزت روزگار ملے گا: ذوالفقار احمد چیمہ

نیوٹیک کے زیرِاہتمام کروائے جانے والے کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں کوباعزت ...
نیوٹیک کے زیرِاہتمام کروائے جانے والے کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں کوباعزت روزگار ملے گا: ذوالفقار احمد چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے لاہور کے فنّی تربیت کے اداروں کادورہ کیا اور نیوٹیک کے زیرِاہتمام کروائے جانے والے مختلف فنّی تربیتی کورس کرنے والے طلباءوطالبات سے ملے۔اداروں کے سربراہان نے اُنہیں کورسسز کے بارے میں بریفنگ دی ۔ذوالفقار احمد چیمہ نے کلاسوں اور ورک شاپوں میں جاکر طلباءکی ٹریننگ کامعائینہ کیا ۔ ذوالفقارچیمہ نے بتایا کہ یہ کورس مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کوباعزت روزگار ملے گا۔اس سلسلے میں نیوٹیک اپنے قائم کردہ جاب پلیسمنٹ سنٹر کے ذریعے اندرن و بیرونِ ملک روزگار فراہم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اسکے علاوہ اگر کوئی نوجوان فنّی تربیت کے بعد اپنا روزگار شروع کرنا چاہے تو اُسے بلاسود قرضے بھی دیئے جائیں گے۔اُنہوں نے اداروں کے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور ٹریننگ کا معیاربلندکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے ۔ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ اداروں کا معیاری تربیتی ماحول اور صحت مندانہ مثبت سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مزید :

لاہور -