ہنگو میں سکول ٹیچر کو قتل کردیا گیا ،ملزمان فرار

ہنگو میں سکول ٹیچر کو قتل کردیا گیا ،ملزمان فرار

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ ۔سر کاری سکول ٹیچر محمد اقبال قتل ۔محمد اقبال ڈیو ٹی کے لئے گورنمنٹ ہا ئی سکول شناوڑی جا رہے تھے کہ سکول کے قریب مسلح ققاتلوں نے فا ئر نگ کا نشانہ بنا یا ۔اساتذہ تنظمیوں کا مقتول ٹیچر کی میت کے ہمراہ احتجاج ۔قاتلوں کی فوری گر فتاری کا مطا لبہ ۔تفصیلات کے مطا بق ہنگو شہر کے نواحی علاقہ شنا وڑی میں گو رنمنٹ ہائی سکول کے ٹیچر محمد اقبال کو ڈیوٹی کے لئے جا تے وقت سکول ہزا کے قریب نا معلوم مسلح مو ٹر سائیکل سواروں نے فا ئر نگ کا نشانہ بناتے ہو ئے قتل کر کے جا ئے وقوعہ سے فرار ہو گئے اور مقتول ٹیچر کی لا ش ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کر دی گئی ۔دریں اثنا ء اساتذہ تنظیموں نے ساتھی ٹیچر کے بہیما نہ قتل کے خلاف مقتول کی میت کے ہمراہ شہر کے مین ریلوے چوک میں زبر دست احتجاج کرتے ہو ئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی اساتذہ رہنماوں نے واقعہ کو پو لیس کی غفلت اور لا پرواہی کا نتیجہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ واقعہ کی فوری اطلاع دینے کے باوجود پو لیس نے ملز مان کی گرفتاری میں کو ئی دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔انہوں نے مقتول ٹیچر اقبال کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ادھر پو لیس کے مطا بق کہ واقعہ پر ہنگا می بنیادوں پر مذکورہ علاقوں کی ناکہ بندیاں سخت کر نے کیساتھ ساتھ قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے پولیس حر کت میں رہی اور علاقہ کا گھیرو کر کے سرچ اپر یشن بھی شروع کر دیا گیا ۔پو لیس کے مطا بق واقعہ کے اصل محر کات تک رسائی کے لئے ہر پہلو پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد پو لیس مقتول ٹیچر کی گرفتاری عمل میں لا نے میں کا میاب ہو گی ۔ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر آصف گو ہر نے مظا ہرین اساتذہ کو یقین دہا نی کرائی کہ قاتل ملزمان کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور ڈی پی او کی بھر پور یقین دہا نی پر مظا ہرین پُر امن منتشر ہو گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر