تخت بھائی ،موٹر سائیکلوں میں تصادم ،1 جاں بحق ،1 زخمی

تخت بھائی ،موٹر سائیکلوں میں تصادم ،1 جاں بحق ،1 زخمی

تخت بھائی( نامہ نگار)تخت بھائی سید آباد روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی۔ ۔ اطلاعات کے مطابق تخت بھائی سید آباد روڈ پر شیخانو کلے کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں 16سالہ سلمان ولد برہان الدین سکنہ نوئے کلے تخت بھائی اور ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو1122نے زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیاجہاں سلمان ولد برہان الدین زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ آخری اطلاع آنے تک دوسرے زخمی ہونے والے کا نام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔تخت بھائی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر