وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی مرتضیٰ ملک کی وفات پر تعزیت

وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی مرتضیٰ ملک کی وفات پر تعزیت

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخواکے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے سینئر صحافی مرتضیٰ ملک کے انتقال پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم سینئر صحافی اور ایڈیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شفیق انسان تھے جنہوں نے اپنے تخلیقی ذہن اور قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی کوشش کی۔ صوبائی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور انکے سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر