تحصیل کونسل ڈگر کے زیر اہتمام کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جائینگے
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسل ڈگر یو تھ کے ممبر قمر علی شاہ نے کہاہے کہ تحصیل کونسل ڈگر کے ناظم سعید الرحمان مفکر کی کو شیشوں سے دس یونین کونسلوں میں مختلف کھیلوں کے لئے ٹور نامنٹ منعقد کئے جائیں گے ۔جسکا مقصد معاشرہ میں نوجوان کو بے راہ روی سے بچانا ہے ۔تحصیل کونسل ڈگر نے دس یونین کونسلوں میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے بیس لاکھ روہے مختص کئے ہیں ۔کونسل کے تمام ممبران کو اعتماد میں لیکر بہت جل ٹورنامنٹ شروع کریں گے ۔ٹی ایم اے ڈگر کے بلڈنگ کے لئے زمین مختص کرنے پر ڈی سی بونیر کی کارکردگی قابل تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ۔یو تھ کونسلر نے کہا کہ تحصیل ناظم سعید الرحمان مفکر کی کو شیشوں سے کونسل کی تیسری سالانہ اے ڈی پی اتفاق رائے سے منظور کرکے تمام یونین کونسلوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز تقسیم کئے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں 65 فیصد ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہین ۔مگر اس کثیر ابادی والے حصہ کو نظر انداز کیاگیاہیں ۔تحصیل کونسل ڈگر کے جملہ ممبران نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیاہے کہ نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچنے کے لئے اس طرح کے پروگرامات بہت ضروری ہیں ۔یو تھ کونسلر نے کہا کہ ٹی ایم اے ڈگر پرائیویٹ بلڈنگ میں عرصہ دراز سے قائم ہے ۔مگر کسی نے سرکاری بلڈنگ کے لئے زمین حاصل کرنے کے لئے کوشیش نہیں کی ۔پہلی مرتبہ موجودہ کونسل کے ناظم سعیدا لرحمان مفکر نے کونسل کے تمام اراکین کو ساتھ لیکر ڈپٹی کمشنر بونیر کے ساتھ ملاقات کرکے بلڈنگ کے لئے زمین حاصل کی جو بہت بڑا کارنامہ ہے ۔یو تھ کونسلر کے مطابق ہر یونین کونسل میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے اور انکی مشاور ت ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے ۔