تخت بھائی ،معصوم بچی کے اغواء کی کوشش ناکام ،اغواء کار فرار

تخت بھائی ،معصوم بچی کے اغواء کی کوشش ناکام ،اغواء کار فرار

تخت بھائی(نامہ نگار)تخت بھائی کے شہری علاقہ پاکستان کلے میں چار سالہ کمسن بچی کی اغواء کی کوشش ناکام۔ اغواء کار بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار کر لے گئے۔ اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے شہری علاقہ پاکستان کلے میں دو نامعلوم افراد نے محمد عمران کی چار سالہ کمسن بیٹی تنزیلہ کو پیسے دے کر اغواء کرنے کی نیت سے گاؤں سے باہر کھیتوں کے راستے لے جانے کی کوشش کی کہ گاؤں کے دوسرے بچوں کا شور سن کر اہلیان علاقہ کھیتوں کی طرف دوڑ پڑے جس پر اغواء کاروں نے بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار کر فرار ہوگئے ۔ اہلیان علاقہ کے مطابق اغواء کاروں میں ایک شخص دراز قد لمبے بالوں والا جبکہ دوسرا پستہ قد تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ منظور خان اپنے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوقع پہنچ گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر