مٹہ ،اے سی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

مٹہ ،اے سی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

مٹہ( نما ئندہ پاکستان)مٹہ اسسٹنٹ کمشنر جان محمد اور ٹی ایم او یاسر محمد نے تحصیل مٹہ کے مختلف وفود سے بات چیت کی وفود میں انفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کی کا بینہ،یونین کونسل سیکریٹری حضرات اور مختلف جامعہ مسجدوں کے امام حضرات نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جان محمد نے یونین کونسل سیکر یٹریوں پر زور دیا کہ صوبائی حکومت کے حکم کے مطابق جلد آز جلد علاقے کے مختلف جامع مسجدوں کے امام حضرات کا ڈیٹا جمع کریں تاکہ صوبائی حکومت نے امام حضرات کیلئے جو اعزازیہ مقرر کیا ہے پر کام شروع ہو جائے اس موقع پر بعض ایماء حضرات بھی موجودتھے اس مو قع پر ٹی ایم او یاسر خان نے اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے صدر محمد زبیر اور جنرل سیکرٹری عثمان غنی کے ساتھ بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ مٹہ بازار میں جو مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے کوشش کرینگے فٹ پاتوں پر تجاوزات ختم کرکے فٹ پاتوں کو عوام کے آمدورفت کیلئے خالی کر ینگے جس پر بازار کابینہ نے اتفاق کرتے ہو ئے یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ٹی ایم سردار خان بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر