جے یو آئی چارسدہ نے آئمہ کرام کا اعزازیہ مسترد کردیا

جے یو آئی چارسدہ نے آئمہ کرام کا اعزازیہ مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ نے صوبائی حکومت کی طرف سے آئمہ کرام کیلئے حکومتی اعزازیہ مسترد کر دیا ۔ صوبائی حکومت آخری دو تین مہینوں میں مذہبی حلقوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔ اعزازیہ کیلئے بجٹ میں کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا جبکہ این جی اوز کے پیسے ہڑپ کرنے کیلئے صوبائی حکومت دروغ گوئی سے کام لے رہی ہے ۔ مولانا ہاشم خان ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے دار الادب چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کے غریب اور بوریاں نشین علمائے کرام اور آئمہ حضرات صوبائی حکومت کی طرف سے مجوزہ ماہانہ اعزازیہ سختی سے مسترد کر تی ہے ۔ حکومت آخری دنوں میں مذہبی حلقوں کی ہمدر دریاں حاصل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور این جی او کا فنڈہڑپ کرنے کیلئے علمائے کرام کو اعزازیہ کے نام پر دھوکہ دینے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں آئمہ کرام کے اعزازیہ کیلئے کو ئی فنڈ مختص نہیں کیا ہے مگر اس کے باوجود وزیر اعلی پر ویز خٹک جھوٹی قسمیں اٹھا کر دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چارسدہ کے علمائے کرام اور آئمہ کرام صوبائی حکومت کے دل فریب رشوت کو جرت مندی سے مسترد کر تے ہیں ۔ صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرو یز خٹک چارسدہ کے بعض خوانین اور ایم پی ایز کو پیسوں کے بل بوتے پر گمراہ کر سکتے ہیں لیکن علمائے کرام ان کے چالوں سے خوب باخبر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کی سیا سی بصیرت پر بھر پور اعتماد کر تے ہیں اوران کے حکم کے مطابق صوبائی حکومت کے اعزازیہ کو حقارت سے مستر د کر تے ہیں۔