آسماء قتل کیس ،پولیس کو فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی

آسماء قتل کیس ،پولیس کو فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی

مردان ( بیورورپورٹ ) آسماء قتل کیس ،پولیس کو فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی جس کے بعد 243مشکوک افراد کے سیمپل میچنگ کے لئے ارسال کردیئے گئے ڈی آئی جی عالم خان شنواری نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ انہیں آسماء کے فرانزک رپورٹ مل گئی ہے جس کے بعد مشکوک افراد کے ڈی این اے میچنگ کے لئے بجھوائے گئے ہیں ادھر فرانزک رپورٹ ملنے کے بعد جے آئی ٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر