دیر بالا ،پاک آرمی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

دیر بالا ،پاک آرمی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

دیر بالا ( نمائندہ پاکستان ) دیر سٹیڈیم دیر میں پاک آرمی اور ضلعی ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے دیر سٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد ہوا ۔ ٹورنمنٹ میں وفاق المدارس کی طلبا ء دیر لیویز پولیس کی جوانوں اور آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ ٹورنمنٹ کئے روز جاری رہا ۔ T10ٹورنمنٹ کے فائنل دیر لیویز اور وفاق المدارس کے درمیان فائنل ہوا ۔ ٹورنمنٹ لیویز کے جوانوں نے بیس رنز سے جیت لیا ۔ ٹورنمنٹ کی تقسیم انعامات کے تقریب میں 26برگیٹ کے کمانڈر برگیڈیئر عامر نوید وڑائچ دیر سکاوٹس کے کرنل الیاس ضلع ناظم دیر بالا صاحب ذادہ فصیح اللہ نائب ضلع ناظم حنیف اللہ خان ایڈوکیٹ اسسٹنٹ کمشنر دیر عبد الولی خان اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے برگیڈئیر /کمانڈر عامر نوید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ یہاں کی نوجوانوں اور خصوصا مدارس کی طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔کھیل کھود سے جسمانی اور ذہنی نشونما اوبر جاتے ہیں ۔ کھیل کھود ایک علاج بھی ہے ۔ جو کہ برائیوں اور منشیات سے بچوں کو بچاتا ہے۔ اور یہ منشیات کے خلاف ایک جہاد بھی ہے ۔ اخر میں برگیڈیئر عامر نوید نے کھلاڑیوں پر ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کر دئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر