مٹہ ،امنگ سپیشل ایجوکیشن سکول کے 24 بہرے طلباء کو سماعت کے آلات فراہم

مٹہ ،امنگ سپیشل ایجوکیشن سکول کے 24 بہرے طلباء کو سماعت کے آلات فراہم

مٹہ (نمائندہ پاکستان) امنگ سپیشل ایجوکیشن سکول کے24 بہرے بچوں کیلئے پاک آرمی کے طرف سے (hearing aid) یعنی سننے کے آلات فراہم ۔بچوں اور والدین کا پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز مٹہ کے امنگ سپیشل ایجوکیشن سکول میں پاک آرمی کے طرف سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر کمانڈر 212 محمد عثمان تھے اس موقع پر بریگیڈئر کمانڈر محمد عثمان ڈاکٹر کرنل صدیق اور سپیشل سکول کے ڈائیریکٹر نعیم سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے مستقبل اور ملک کا سرمایہ ہیں اسلئے یہ ہم سب کا فرض بنتا ہیں کہ ہم ان بچوں کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کیلئے تہہ دل سے کوششیں کریں ۔اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ پاک آرمی بارڈر کے حفاظت کے ساتھ ساتھ قوم کے بچوں کا خصوصی خیال رکھتے ہیں اور قوم کے بچوں کو اپنے بچوں کے نظر سے دیکھتے ہیں بچوں کو سننے کے آلات دینے کے وقت مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ آلات میجر جنرل عامر اعوان نے 3 دسمبر 2017 کو امنگ سکول مٹہ کا دورہ کیا تھا جس میں ان کی ملاقات ان بچوں سے ہوئی جن کو سننے اور بولنے میں ،اور سبق کو سمجھنے بہت زیادہ مشکلات تھے تو اس وقت میجر جنرل نے سکول کے ان بچوں سے اور ڈائیریکٹر سے یہ وعدہ کیا تھا کہ پاک فوج ان بچوں کو یہ آلات فراہم کریں گا جن کے مدد سے یہ بچے سن بھی سکیں گے اور بول بھی سکیں گیں۔مہمان خصوصی نے ڈاکٹر کرنل صدیق،کر نل شا ہدبشیرفیلڈ 2 ،میجر ثاقب،میجر زاہد،اوور سکول کے ڈائیریکٹر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کوششوں سے ان بچوں کو پاک آرمی کے طرف سے یہ آلات فراہم ہوئے جس کی ٹوٹل تخمینہ لاگت19 لاکھ بیس ہزار روپے ہیں تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مٹہ،جان محمد،ٹی ایم او مٹہ یاسر ،ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان،فاروق خان، ڈی ایس پی مٹہ اکبرخان شنوای و دیگر علاقہ معززین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں بریگیڈئر محمد عثمان اور کرنل ڈاکٹر کرنل صدیق نے بچوں کو الات لگادی

مزید : پشاورصفحہ آخر