مردان کے محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر کا غیر معیاری آٹے کا نوٹس

مردان کے محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر کا غیر معیاری آٹے کا نوٹس

مردان ( بیورورپورٹ )محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر نے شہر میں غیر معیاری آٹے اور کم وزن تھیلوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مختلفمال منڈی ،بجلی گھر اورپارہوتی کے بازاروں کا دورہ کیا اورآٹے کے کوالٹی کو چیک کیا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرعادل بادشا ہ نے تنظیم تاجران کے عہدیداروں غلا م حبیب سالازئی ،شاہ جہان خان ،سمال چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہ جہان خان،بازار شہیدان کے صدر حافظ داؤد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ڈی ایف سی نے شہر کے مختلف دکانات میں آٹے کے سٹاک کو چیک کیااورتھیلے وزن کو بھی معلوم کیا اس موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے فوڈ کنٹرولر عادل بادشاہ نے کہاکہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر