تحصیل کونسل بٹ خیلہ کا اجلاس ،پی ٹی آئی کے کونسلر اسحاق اپوزیشن لیڈر منتخب
بٹ خیلہ(بیوروپورٹ)تحصیل کونسل بٹ خیلہ کااجلاس پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کونسلر محمداسحاق خان کثرت رائے سے اپوزیشن لیڈرمنتخب کیاگیا۔ممبران کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے نومنتخب اپوزیشن لیڈرمحمداسحاق کی اخباری نمائندوں سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل بٹ خیلہ کاایک اجلاس منعقد ہوااجلاس میں کونسل کے اراکین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس میں کثرت رائے سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبرمحمداسحاق المعروف غٹ کواپوزیشن لیڈرمنتخب کیاگیا ۔دریں اثناء محمداسحا ق خا ن نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے ممبران کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کے لئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اوران کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحدجماعت ہے جوہرقسم کرپشن سے پاک ہے اس وجہ سے پاکستان تحریک انصاف میں کرپٹ لوگوں کیلئے کوئی بھی جگہ نہیں ان کے خلاف ہرمیدان میں مقابلہ کریں گے ۔