تھانہ کے رہائشی وقاص ربی کو موٹر وے پر نامعلوم ڈاکووں نے لوٹ لیا

تھانہ کے رہائشی وقاص ربی کو موٹر وے پر نامعلوم ڈاکووں نے لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈایجنسی گاؤں تھانہ کے رہائشی وقاص ربی کو موٹر وے پر نامعلوم ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ موٹر کار کے ٹائر پنکچر ہوجانے پر وہ ٹائر درست کرنے میں مصروف تھا کہ قریبی کھیتوں سے ڈاکو ہمدردوں کے بھیس میں آکر موصوف پر پستول تھان لیا اور نقدی کے علاوہ قیمتی موبائل وغیر چھین کر رفوچکر ہوگئے، بیس دن بعد چارسدہ پولیس نے ڈاکووں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور سامان برآمد کرکے متاثرہ نوجوان کے حوالے کردیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ کے رہائشی پروفیسر غلام ربی مرحوم کے صاحبزادے وقاص ربی جو کہ گاؤں سے ماں بیوی اور بھابھی کے ساتھ موٹر کار میں پشاور جارہے تھے کہ چارسدہ کے قریب موٹر وے پر اچانک ٹائر پنکچر ہوجانے سے انہوں نے گاڑی سائیڈ پر کھڑی کرکے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی اور مدد کی اپیل کی تاہم ان کی آمد سے پہلے اچانک قریبی گنے کی کھیتوں سے نامعلوم افراد اُس کے قریب آئے اور ان کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مدد کرنے کو کہا ۔ تاہم انہوں نے موقع کو غنیمت جان کر موصوف پر پستول تھان کر 60 ہزار روپے ، قیمتی موبائل وغیرہ زبر دستی چھین کر کاروائی کے بعد آنا فانا واپس کھیتوں میں گھس گئے۔ اُنہوں نے چارسدہ پولیس میں رپورٹ درج کرائی ۔ جنہوں نے مسلسل کوشش کے بعد مطلوبہ افراد بیس دن بعد گرفتار کرے ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم اور موبائل وغیر ہ برآمد کرکے متاثر شخص کو واپس کردیا۔۔