خیبرپختونخوابارکونسل کی کال پرمالاکنڈکے وکلاء برادری کی ہڑتال

خیبرپختونخوابارکونسل کی کال پرمالاکنڈکے وکلاء برادری کی ہڑتال

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوابارکونسل کی کال پرمالاکنڈکے وکلاء برادری کی ہڑتال کوئی بھی وکیل عدالتوں کوپیش نہیں ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوابارکونسل کے کال پر کرم ایجنسی کے گل نوازایڈوکیٹ کے بہمانہ قتل کے خلاف صوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ڈسٹرکٹ بارمالاکنڈکے وکلاء نے بھی عدالتوں سے بائیکاٹ کیااورجمعرات کے روز کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے درین اثناء ڈسٹرکٹ بارمالاکنڈکے صدرراحت شاہ خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے گل نوازایڈوکیٹ کے بہمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اورحکومت سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گل نوازایڈوکیٹ کے قاتلوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے انہوں نے کہاکہ حکومت وکلاء برادری کوتحفظ فراہم کرکے احتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر