بریکوٹ میں چیف سیکرٹری کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

بریکوٹ میں چیف سیکرٹری کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

بریکوت( نمائندہ پاکستان)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن بریکوٹ کے علاقہ شموزئی کے گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے علاقے کے مسائل بیان کئے ۔کھلی کچہری میں اے ڈی سی سوات محمد طاہرخان،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمدجان،تحصیل ناظم گوہرایوب خان،ای اے سی محمد فہیم خان ،اے ڈی او ایجوکیشن عبدالمستعان،ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ،ایس ایچ او شموزئی محمد عالم خان،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ محمد علی خان ،ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن بریکوٹ فقیر تاج خان،گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول شموزئی کے پرنسپل عنایت اللہ خان،ایس ڈی او فی میل سرکل بریکوٹ ارشادبیگم ،ٹی ایم او بریکوٹ جہانگیر خان کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں کے نمائندہ گان اور علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کھلی کچہری میں قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے سینئر نائب صدر بخت جمیل خان ،اے این پی تحصیل بریکوٹ کے جنرل سیکرٹری ارشد خان،محمد رازق ،امین اللہ خان شموزئی، ضلعی کونسلرزمین خان،ناظم عبدالرحمان ، تحصیل کونسلرحاجی نواب خان،یوسف خان،شیرعالم خان ،بہار خان ،حاجی فضل گل معلم،ریاض علی،شہاب رکن جماعت اسلامی ،حضرت علی طالب علم،ابراہیم خان کاشت کار،سلیمان ٹرانسپورٹر،عطاء الرحمان عرف گران باچا سیاسی کارکن کے علاوہ دیگر نے اپنے علاقے کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ شموزئی جو کہ سوات کے مین گیٹ پر واقع ہے کو ابھی تک سوئی گیس کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی جبکہ تحصیل کبل ،منگلور کے علاوہ سوات کے بیشتر علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی ہوچکی ہے ۔اگر علاقہ شموزئی کو سوئی گیس کی فراہمی نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کریں گے ۔صاف پانی کے فراہمی کے بارے میں کہاگیا کہ علاقہ شموزئی کے بیشتر علاقے جن میں خزانہ ،گڑھی وغیر ہ میں صاف پانی کی شدید قلت ہے ،بعض علاقوں میں ٹیوب ویلز بھی موجود ہیں مگر بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہ سالوں سے بیکار پڑے ہیں ۔شموزئی گریوٹی منصوبے میں علاقہ ڈیدہ ور،ملک آؓباد اور تیرنگ کو بھی شامل کیا جائے تاکہ پانی کا مسلہ مستقل طور پر حل ہوسکے ۔تعلیم کے بارے میں انہوں نے کہاکہ علاقے کے بیشتر پرائمری سکولوں میں سٹاف کی کمی ہے ۔زمینداروں پر یوریا کھاد کے حصول کے لئے جو نئے قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں پر نرمی عائد کیا جائے ۔نئے تعمیر شدہ شموزئی کبل روڈپر گاڑیا ں تیز رفتاری کا مظاہر ہ کرتے ہیں ۔سوات اور ملاکنڈ ایجنسی کے بار ڈر پر متنازعہ زمین کا فوری حل نکالا جائے کیونکہ ہائی کورٹ نے مذکورہ زمین کو سب ڈویژن بریکوٹ کا حق قرار دے دیا ہے ۔انتظامیہ فوری طو ر پر اس مسلے کا حل نکالے کیونکہ خونی ریزی کا خطرہ موجود ہے ماضی میں بھی لڑائی جھگڑے ہوچکے ہیں ۔صحت کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ار ایچ سی خزانہ اور بی ایچ یو چونگئی علاقے کے عوام کو صحت کے سہولیات بہم پہنچانے میں ناکام رہے ہیں ۔این ایچ اے اور واپڈا کی ناقص کارکردگی پر لوگوں نے بہت شکایت کی اور کہا کہ اووربلنگ اور شموزی کے نئے فیڈر پر جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے ۔بعد میں اے ڈی سی سوات محمد طاہر نے کھلی کچہری کے مقاصد بیان کردئیے اور علاقے کے لوگوں کو یقین دھانی کرائی کہ انشاء اللہ یہاں کے جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کرنے اور مسائل میں کمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر