آزاد کشمیر ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی کا اجلاس،1ارب 20کروڑ مالیت کے 14منصوبوں پر غور

آزاد کشمیر ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی کا اجلاس،1ارب 20کروڑ مالیت کے 14منصوبوں پر غور

مظفرآباد(بیورورپورٹ )آزاد جموں وکشمیر ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی کا مالی سال2017-18کا آٹھواں اجلاس جمعرات کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں میں 1ارب20کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 14منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو فیاض علی عباسی، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ملک اسرار،سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر راجہ محمد عباس خان، سیکرٹری صنعت و حرفت راجہ طارق مسعود،سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ خواجہ محمد احسن،وفاقی حکومت کے نمائندگان اور سربراہان محکمہ جات نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، ترقیاتی ادارہ مظفرآباد،بحالیات، صنعت و حرفت ،سپورٹس امور نوجواناں و ثقافت اور تحقیق و ترقی کے منصوبہ جات کوزیر غور لایا گیا۔ اجلاس میں جن اہم منصوبہ جات کو زیر غور لایا گیا ان میں وزیر اعظم اور صدر ہاؤسز جلال آباد مظفرآباد میں غیرموجود ضروری سہولیات کی فراہمی، ضلع کوٹلی میں تعمیرات عامہ کے آفیسران کیلئے رہائشی یونٹس کی تعمیر،چیف سیکرٹری دفتر کی توسیع،ضلع بھمبر میں سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے نالیوں کی تعمیر ،فتح پور تھکیالہ ضلع کوٹلی واٹر سپلائی سکیم میں توسیع و اضافہ، ضلع مظفرآباد میں طارق آباد بائی پاس روڈ کیلئے ایزادگی شدہ معاوضہ اراضی کی ادائیگی،1989-90کے مہاجرین کشمیر کے رہائشی کیمپ کیلئے زمین کی خرید و شہری سہولیات کی فراہمی سے ان کی روز مرہ معیار زندگی میں بہتری کی سکیم، CPECکے تحت سپیشل اکنامک زون میرپور کے قیام کیلئے فزیبلٹی سٹڈی،تعمیر سکندر حیات سپورٹس سٹیڈیم،تعمیر منی سپورٹس سٹیڈیم ہٹیاں بالا، تعمیر سپورٹس سٹیڈیم بھمبر کیلئے اضافی پیکج کی سکیم،2014کے سیلاب کے نقصانات کی بحالی و تعمیر کی سکیم کے علاوہ آزادکشمیر میں کثیر الجہت اعداد و شمار کے حصول کیلئے سروے شامل ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر