ملک ابرارنے کینٹ میں بلاتفریق ریکارڈترقیاتی کام کرائے،رشیدخان

ملک ابرارنے کینٹ میں بلاتفریق ریکارڈترقیاتی کام کرائے،رشیدخان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن حلقہ پی پی9کے صدروممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمد خان نے کہا ہے کہ ایم این اے ملک ابرارنے کینٹ بھرمیں بلاتفریق ترقیاتی کام کراکے ریکارڈ قائم کردیے ہیں کوئی گلی محلہ ایسا نہیں ہے جہاں ترقیاتی کام نہ کرائے گئے ہوں کینٹ کے عوام میں ترقیاتی کام ملک ابرارکی پہچان بن چکے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے آراے بازار ایم پی اے ملک افتخار،سابق ایم پی اے چوہدری ایازکے ہمراہ آراے بازارکی سڑک تعمیر ہونے پراس کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ آراے بازارکی سڑک کو ایم این اے ملک ابرارکے فنڈ سے کنکریٹ کرایا گیا ہے یہاں کے لوگوں کادیرینہ مطالبہ تھا کافی عرصہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھی جسے اب کنکریٹ کردیا گیا انہوں نے کہا کہ آئندہ قومی الیکشن سے پہلے پہلے اپنی وارڈمیں تمام مسائل کاخاتمہ کرنے کیلئے کوشاں ہوں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر