مظفرآباد،پولیس کاچوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن2خواتین گرفتار

مظفرآباد،پولیس کاچوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن2خواتین گرفتار

مظفرآباد(بیورورپورٹ ) سٹی پولیس کا چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، مختلف چوریوں میں ملوث 2 خواتین گرفتار ، 6500 درہم ، اے ٹی ایمز اور شناختی کارڈ ز برآمد ، بالاکوٹ کی رہائشی 4 خواتین کا گروپ چوری کی وارداتوں میں ملو ث تھا سٹی پولیس کے سب انسپکٹر منظر چغتائی نے کھوج لگا کر 4 رکنی گروہ میں سے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا ، فرار ہونے والی 2 خواتین کی تلاش جاری ہے خواتین نے اقرار جرم کر لیا، خواتین کے خلاف 14EHA کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان اور ڈی ایس پی سٹی ریاض مغل کی خصوصی ہدایت پر سٹی پولیس کا خواتین چور گروہ کے خلاف ایکشن ، 4 خواتین کے گروہ سے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا یہ خواتین مدینہ مارکیٹ کی بڑی دکانوں پر نقاب پہن کر جاتی تھیں رش والی دکان دیکھ کر خریداری کے لئے جانے والی خواتین کے پرس چوری کر لیئے جاتے تھے ایسی کئی وارداتیں ہوئیں تو سٹی پولیس کو اطلاع ہوئی تو سٹی پولیس نے بڑی کھوج کے عبد کیمروں کی مدد سے سب انسپکٹر منظر حسین چغتائی نے خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 6500 درہم کئی اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ برآمد کر لئے ہیں پولیس نے بتایا ہیکہ یہ 4 رکنی گروہ تھا گلاب جان اور سدرہ کو بڑی کھوج کے بعد گرفتار کر لیا گیا ان کا تعلق بالاکوٹ کے علاقے لبیاں سے ہے جبکہ فرار ہونے والی 2 خواتین بھی بالاکوٹ سے تعلق رکھتی ہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان کی دریافت کی گئی یہ نقاب پوش چور گروہ تھا جسے بڑی چالاکی سے گرفتا کر لیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر