پی اے سی آزادکشمیر کے چیئرمین نے کمیٹی اجلاس26فروری کو طلب کرلیا

پی اے سی آزادکشمیر کے چیئرمین نے کمیٹی اجلاس26فروری کو طلب کرلیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئر مین چوہدری محمد اسحاق نے کمیٹی کا اجلاس 26فروری سے طلب کر لیا ہے۔ پی اے سی سیکرٹریٹ کے مطابق 26فروری تا 27 فروری محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات نارتھ معہ سیکرٹریٹ ریکارڈ کی پڑتال کی جائے گی جبکہ28فروری تا یکم مارچ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات ساؤتھ کے ریکارڈ کی پڑتال ہو گی۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی اور محکمہ جات کے متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ کمیٹی نے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسران کو اجلاس میں بروقت شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اُن کے محکمہ سے متعلقہ ریکارڈ کی بروقت پڑتال کی جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر