5فروری جلسہ میں گڑھی دوپٹہ سے بڑاقافلہ شرکت کریگا،طارق عباس ڈار

5فروری جلسہ میں گڑھی دوپٹہ سے بڑاقافلہ شرکت کریگا،طارق عباس ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ طارق عباس ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکنان 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا والہانہ اور تاریخی استقبال کرینگے ۔اپنے بیان میں طارق عباس ڈار نے کہا کہ 5فروری کو مظفرآباد میں میاں محمد نواز شریف کی آمد اور مسلم لیگ ن کے جلسہ میں گڑھی دوپٹہ سے بڑے قافلے کی صورت میں سینکڑوں کارکن شرکت کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں ۔