تعمیرنوپروگرام منصوبوں کیلئے بھرپورفنڈزجاری کیے جائیں،فاروق تبسم

تعمیرنوپروگرام منصوبوں کیلئے بھرپورفنڈزجاری کیے جائیں،فاروق تبسم

مظفرآباد(بیورورپورٹ)سردار محمدفاروق تبسم سیکرٹری سیرا نے آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ اضلاع میں جاری تعمیر نو پروگرام کے افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تسلی بخش کارکردگی کے حامل ٹھیکیداروں اورتعمیراتی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن منصوبوں کیلئے بھرپور فنڈز فراہم کئے جائیں جنہیں ہم رواں مالی سال میں مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے سپرد کرسکتے ہیں ،عوامی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے ایسے منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوشش کی جائے جن سے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہوسکیں ۔اس موقع پر چیف انجینئر سیرا محمد اسلم چوہدری ،ڈائریکٹرپلاننگ سیرا عابد غنی میر ،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اکرام الحق ،ڈائریکٹرلیگل عبدالرشید کرناہی ایڈووکیٹ ،ڈائریکٹر ایم اینڈ ای کامران وانی ،پروگرام منیجر ڈی آر یو مظفرآباد چوہدری محمدفرید ،پروگرام منیجر ڈی آر یو باغ وگرا م منیجر ڈی آر یوباغ ملک محمدایو ب خان ،پروگرام منیجر ڈی آر یو راولاکوٹ سردارطاہرمحمود ،عامرنذیر چوہدری ایکسیئین، ایم اینڈ ای آفیسرز ڈی آر یو ز مختار قریشی ، عالمگیر خان ،انجینئر کلیم عارف ، امجد صدیق ودیگر افسران بھی موجود تھے ،سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے کہا کہ اس اعلیٰ سطحی اجلا س میں ہونے والے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام موثر اقدامات کئے جائیں اور اُن سے حاصل ہونے والے نتائج سے بھی متعلقہ فورم کو آگاہ کیا جائے ۔اُن ٹھیکیداروں اورتعمیراتی کمپنیوں کے ورک آرڈر تحت ضابطہ منسوخ کئے جائیں جن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے اوروہ منصوبوں کی تکمیل میں سست روی کا مظاہرہ کررہے ہوں۔رواں مالی سال کیلئے تعلیم ،صحت سمیت دیگر شعبوں میں مقرر کئے گئے اہداف کو بہرصورت حاصل کرنے کیلئے سیرا کی ٹیم بھرپوراقدامات کرے ۔اس موقع پر سیکرٹری سیرا کو رواں مالی سال کے دوران منصوبوں پر ہونے والی پراگرس کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو تعمیراتی کمپنیاں منصوبوں کی تعمیر پر بہتر کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہیں انہیں بلاتعطل فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ منصوبے مکمل ہوسکیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر