پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے مطالبات حکومت نے تسلیم کرلیے

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے مطالبات حکومت نے تسلیم کرلیے

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پیرا میڈیکل ایسوی ایشن آزادکشمیر کا چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت نے تسلیم کر لیا گزشتہ روز سے ریاست بھر میں ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال ختم کرتے ہوئے معمول کی ڈیوٹی پر آگے ہڑتال کے خاتمے پر مریضوں نے سکھ کا سانس لیا۔پیرا میڈیکل ایسوی ایشن آزادکشمیر کی دو ہفتے سے زائد جاری رہنے والی ہڑتال وزیر صحت‘ سیکرٹری صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مذکرات کے بعد ختم کر دی گئی مذکرات میں پیرا میڈیکل ایسوی ایشن کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو حکومت نے تسلیم کرتے ہوئے عملدرآمد کا اعلان کر دیا پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر بشارت حیات نے گزشتہ روزچارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور ہڑتال کے خاتمے کے حوالہ سے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کردہ ہوئے بتایا کہ حکومت نے14نکاتی ثارٹر آف ڈیمانڈ پر من و عن عمل درآمد کرواد ی ہے یقین دہائی پر پی ام اے نے ریاست بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے وزیر حکومت ‘سیکرٹری صحت سمیت دیگر احکام اور بالخصوص وزیر اعظم کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر دلچسپی لینے پر انکا شکریہ ادا کیااور ا نھوں نے اس ہڑتال کو کامیاب بنانے پر جملہ پیرا میڈیکل ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر