سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کی تیسری برسی کل منائی جائے گی
اسلا م آبا د (آن لائن) سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ کی تیسری برسی3فروری ہفتہ کو منائی جائے گی۔ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ پاکستان کے بارہویں چیف جسٹس تھے وہ26اپریل1993ء سے14اپریل1994ء تک پاکستان کے چیف جسٹس رہے انہوں نے ملکی تاریخ میں بعض اہم ترین فیصلے بھی کیے جس میں سابق صدر غلام اسحٰق خان کی جانب سے نواز شریف حکومت اور اسمبلیوں کی بدطرفی کا فیصلہ تھا یہ ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ تھا ان کے فیصلے سے صدر غلام اسحٰق خان کی جانب سے تحلیل کی گئی نواز شریف حکومت اور اسمبلیاں بحال ہوئیں۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ3فروری2015ء کو انتقال کر گئے۔
نسیم حسن شاہ