پیپلزپارٹی کی میرٹ پر تنظیم سازی سے جماعت مضبوط ہورہی ہے،میریونس

پیپلزپارٹی کی میرٹ پر تنظیم سازی سے جماعت مضبوط ہورہی ہے،میریونس

مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی میرٹ پر تنظیم سازی جماعت کو مضبوط بنا رہی ہے، اوورسیز پاکستانیز کے لیے فیصل راٹھور اور مطلوب انقلابی کا۔ممبر بننا نیک شگون ہے، دونوں شخصیات مخلص لیڈر، کارکن نواز اور پارٹی کے دیرینہ جیالے ہیں، مطلوب انقلابی اور فیصل راٹھور جماعت کی اوورسیز میں ایسی تنظیم سازی کرینگے کہ جماعت کو سمندر پار مضبوط ترین قوت بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد سے لاہور موچی گیٹ جلسہ کے حوالہ سے روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ پیپلز پارٹی کی ملک بھر، آزاد کشمیر اور اب بیرون ممالک میں بھی تنظیم سازی کا عمل میرٹ پر کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے فیصل راٹھور اور مطلوب انقلابی کو اوورسیز پاکستانیز میں پارٹی تنظیم سازی کی کمیٹی کا ممبر بنا کر جماعت کو مزید مضبوط بنانے کی بنیادی اینٹ رکھ دی ہے، ہم دونوں شخصیات کو ممبر بننے پر دل کی عمیق گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کو ممبر بنانے پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر