سابق کپتان شعیب ملک کی 36ویں سالگرہ جمعرات کو منائی گئی

سابق کپتان شعیب ملک کی 36ویں سالگرہ جمعرات کو منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آبا د (آن لائن) معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک چھتیس برس کے ہو گئے ان کی 36ویں سالگرہ یکم فروری جمعرات کو منائی گئی اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداحوں نے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا جہاں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔
شعیب ملک