کیڈٹ کالج حسن ابدال میں کام کرنیوالا ایک شخص اغواء،مقدمہ درج

کیڈٹ کالج حسن ابدال میں کام کرنیوالا ایک شخص اغواء،مقدمہ درج

اٹک(نمائندہ پاکستان)کیڈیٹ کالج حسن ابدال میں کام کرنے والا ایک شخص اغوانا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلا ت کے مطابق محمد عاصم خان ولد عبدالعزیز خان ساکن کراچی نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں بیان دیا ہے کہ میرا بھائی محمد عدنان جو کہ عرصہ بیس سال سے کیڈ یٹ کالج حسن ابدال میں بطور انچار ج کام کر رہا ہے وہ اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے نکال لیکن واپس نہ آیا پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر