چوہدری رحمت علی کی67ویں برسی کل منائی جائے گی

چوہدری رحمت علی کی67ویں برسی کل منائی جائے گی

اسلا م آبا د (آن لائن) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی67ویں برسی 3فروری ہفتہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ رفیق چوہدری رحمت علی کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔ پاکستان کا نام تجویز کرنیو الے چوہدری رحمت علی3فروری 1951ء کو انتقال کر گئے تھے انہیں انگلستان کے شہر کیمبرج میں امانتاً دفن کیا گیا ہے۔

چوہدری رحمت علی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر