مظفرآباد،بی ایس سول انجینئر کاطالب علم پراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا
مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے نلوچھی سے بی ایس سول انجینئر کا طالب علم سلیم اخترولد جلیل اختر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ اہل خانہ غم سے نڈھال ‘ تھانہ صدرکے اہلکاران کھوج لگانے میں لیت و لعل سے کام لینے لگے ۔ مظفرآباد سے بچوں کا لاپتہ ہو نا معمول بن گیا ہے۔متاثر ہ خاندان انصاف کیلئے سینٹرل پریس کلب پہنچ گیا ۔ طالب کے بڑے بھائی نے بتایا کہ 7دسمبر 2017کو شام 7بجے سلیم اختر سبزی لینے نکلا لیکن واپس نہیں آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر بروقت رپورٹ کے باوجود تاحال کوئی بھی ٹھوس اقدام نہیں اٹھا سکا ‘ انہوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ پولیس کی سست روی کانوٹس لیتے ہوئے میرے بھائی کو تلا ش کیا جائے ۔