آزادکشمیر میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،شازیہ اکبر

آزادکشمیر میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،شازیہ اکبر

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما سابق وزیر وممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کا نعرہ لگا کر ریاست میں میرٹ کی پامالی کی جا رہی ہے،موجودہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی ایک بھی تقرری میرٹ پر نہیں کی گئی،پرائمری پاس کو ٹیچر ز لگایا جا رہا ہے جو کہ افسوسناک عمل ہے ،پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی جا رہی ہے ،موجودہ حکومت سے ریاست کی سو فیصد عوام تنگ آچکی ہے ،مخصوص لوگوں کے کام ہورہے ہیں تعمیر و ترقی کے کام بھی مخصوص علاقوں میں کیے جا رہے ہیں ،پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز مظفرآباد پر لگائے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسمبلی ہاسٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا وزیر اعظم کی گڈ گوننس کو ان کی کابینہ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے رہی ہے ،میرٹ کے نام پر ریاستی نوجوانوں کی تذلیل لمحہ فکریہ ہے ،موجودہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ،وفاقی حکومت تبدیل ہوتے ہی ریاستی سیاست میں بھی ہلچل مچ جائے گی ،موجودہ دور حکومت میں سب سے زیادہ ریاستی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر