ایم، ایس، ایف ضلع مظفرآباد کے زیر اہتما م یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریاں عروج پکڑ گئی

ایم، ایس، ایف ضلع مظفرآباد کے زیر اہتما م یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ )ایم، ایس، ایف ضلع مظفرآباد کے زیر اہتما م یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریاں عروج پکڑ گئی۔مر کزی صدر ایم ،ایس ،ایف نے کمیٹیاں تشکیل دے دی،صدر مسلم لیگ ن و وزیر اعظم پاکستان کے استقبال کے حوالے سے مشاورتی میٹنگ کاانعقاد،قافلے کی صورت میں پانچ فروری کے جلسہ میں شرکت کی ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج مظفرآباد میں ایم،ایس،ایف کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں مرکز ی صدر ایم ،ایس ،ایف سید غضنفر علی شاہ،ضلعی صدر راجہ زین محمود، جنرل سیکرٹری خرم اعوان،راجہ ظہور،راجہ شیراز،راجہ ارسلان،اسام کیانی،اسام قریشی ،احتشام قریشی،راجہ صلاح الدین،جنید نسیم،وجاعت آصف،راجہ علیم ودیگر کارکنان کی بھر پور شرکت ،اجلاس میں استقبالیہ کیمپ لگائیں جانے کا اتفاق، چار فروری کو مظفرآباد میں جیے فاروق حیدر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میاں محمد نواز شریف کو مظفرآباد آمد پر ان کے حق میں ریلی نکالی جائے گی اور قائد پاکستان کا بھر پور انداز میں استقبال کیا جائے گا ایم ایس ایف نے تمام تنظمات کو ہدایت جاری کر دی کے جلسہ میں بھر پور شرکت کر کے قائد پاکستان سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے محبت کا اظہار کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر