بدر فاروق تنولی ایم ایس ایف این آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد

بدر فاروق تنولی ایم ایس ایف این آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ )ایم ایس ایف این کے متحرک رہنما بدر فاروق تنولی کو ایم ایس ایف این آزادکشمیر کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا ۔مرکزی صدر ایم ایس ایف این سید غضنفر علی شاہ ،ضلعی صدر راجہ زین محمود اور دیگر عہدیداران نے بدر فاروق تنولی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کا نوٹی فکیشن دیا ۔اس موقع پر بدر فاروق تنولی نے کہا کہ قیادت نے جو ذمہ داریاں ہیں ان کو بطریق احسن سے سر انجام دوں گا۔انہون نے کہا کہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں متحد و منظم ہے ۔خطہ کی تعمیر و ترقی ،خوشحالی اور نوجوانوں کو ان کے حقوق دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔انہون نے کہا کہ طلباء کے حقوق کیلئے ایم ایس ایف این بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر