امریکی ڈاکٹر 265 لڑکیوں سے بداخلاقی کا مجرم قرار

امریکی ڈاکٹر 265 لڑکیوں سے بداخلاقی کا مجرم قرار

نیویارک(آئی این پی) امریکی عدالت نے امریکی اولمپکس میں جمناسٹکس کی ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری نیسر کو 265 لڑکیوں کے بداخلاقی کا مجرم قرار دیدیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن کی عدالت نے ڈاکٹر لیری نیسرکی معافی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں 160 خواتین کے بیانات کے بعد 40 سے 175 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ حالیہ سماعت میں پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کم سے کم 65 متاثرہ خواتین عدالت میں پیش ہوکر نیسر کے خلاف گواہی دیں گی۔ جب کہ اس سماعت میں عدالت انہیں ٹوئسٹرز جمناسٹکس کلب کے ایک کمرے میں مریضوں سے بداخلاقی کرنے پر سزا سنانے والی ہے۔سماعت کے دوران جج جینس کنگھم نے بتایا کہ ہمارے پاس جو اعداو شمار ہیں ان میں بداخلاقی کا نشانہ بننے والی 265 خواتین کی شناخت ہوچکی ہے، اس کے علاوہ ریاست، ملک اور دنیا بھر میں لاتعداد افراد ہیں جو لیری کا نشانہ بنے۔گزشتہ روز ہونے والی سماعت کی سب سے غیر معمولی بات یہ تھی کہ بداخلاقی کا شکار ہونے والی لڑکیوں نے عدالت میں لیری نیسر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے یاد دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کیا کرتا رہا ہے۔لیری کا شکار بننے والی خواتین میں بڑی عمر کے ساتھ کم عمرلڑکیاں بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک کی عمر 13 سال سے بھی کم تھی جب کہ دو کی عمریں 15 سال تھیں۔ 54 سالہ لیری نیسر کو بچوں کی فحش فلمیں بنانے کی وجہ سے پہلے ہی 60 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

بداخلاقی کامجرم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر